اڑان پاکستان ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان 2024-29کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا اڑان پاکستان منصوبہ 3 سال میں ملک کو بڑے ممالک کی صف میں لاکھڑا کرے گا۔ ہوم گرون اکنامک ایجنڈا ”میڈ ان پاکستان“ معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے، ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے، نجی شعبے کو اب معاملات چلانے ہوں گے۔ پاکستان کے تمام معاشی اشاریئے بہتر ہوئے ہیں، ہوم گرون ایجنڈا ایک اہم اقدام ہے، ہوم گرون ایجنڈے کے تحت معاشی ترقی کا سفر طے کیا جائے گا۔پاکستان کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی، معاشی اصلاحات کا ایجنڈا پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ترقی کے لئے ہے۔
Discussion about this post