میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورکا 150 برس پرانا چڑیا گھر50 کروڑروپے میں نجی کمپنی کوٹھیکے پردے دیا گیا ہے۔ یہ تمام تر کام نیلامی کے ذریعے ہوا۔ جس میں مال روڈ اور لارنس روڈ کی پارکنگ ٹکٹ،انٹری ٹکٹ ، فش ایکویریم ،،،ہولوورس،، ورچوئل رئیلٹی شامل ہے،واک تھرو ایوری اور سانپ گھرکی انٹری ٹکٹ کابھی ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اب سیاحوں کوہرشعبے کیلئے الگ الگ ٹکٹ خریدنا ہوگا۔ اب چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی ہوگی۔
،چڑیاگھرکی سیر سپاٹے کو آئے بڑوں اوربچوں نے استدعا کی ہے کہ کم از کم سانپ گھر اور دیگر جانوروں پر ٹکٹ نہ لگایا جائے۔ پتا چلا ہے کہ ابھی چڑیا گھر میں الیکٹرانک جھولوں،جمپنگ اورکینٹین کے ٹھیکوں کی نیلامی ہونا باقی ہے ۔
Discussion about this post