بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند مودی کے دور میں اقلیتی خواتین کی عصمتیں غیر محفوظ ہوگئیں۔ اقلیتوں بالخصوص دلت خواتین کیخلاف جنسی تشدد بڑھتا جارہا ہے۔ اونچی ذات کے ہندو دلت خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کو بطور ہتیھاراستعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی نظام عدم عبرت ناک حد تک ناکام ہوچکا ہے۔ جنسی زیادتی کرنے والے افراد کو سزا نہیں ملتی جبکہ متاثر گھرانہ انصاف کیلئےدر بدر ٹھوکریں کھاتا رہتا ہے۔
مودی کی سرپرستی میں دلت بھارتی عدالتی نظام سے انصاف ملنے اور حقوق سے محروم ہیں۔ زیادتی کا شکار ایک لڑکی کی والدہ کے مطابق دلت ہونے کی وجہ سے اونچی ذات کے ہندوؤں نے اُس کی بیٹی کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کا ذمہ دار بھی بیٹی کو ہی قرار دیتے ہوئے گاؤں والوں نے متاثرہ خاندان کو علاقہ بدر کردیا۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ بھارتی آئین میں جنسی زیادتی کے خلاف قوانین ہیں تاہم پوری طرح نافذ نہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ دلتوں کو انصاف فراہم نہیں کرسکا۔ سینکڑوں دلت خواتین ہندو انتہا پسندوں کی ہوس کا نشانہ بن چکی ہیں۔
Discussion about this post