لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، اس واقعے میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود اور 3سکیورٹی اہل کار زخمی ہو گئے۔ مندوری میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود کو زخمی حالت میں تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں 3 گولیاں لگی ہیں، جو ایک کندھے اور2 ٹانگوں پر لگیں۔ تحصیل علی زئی ضلع کرم میں عرفانی کلی کے قریب سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو علیزئی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کرنے کے لیے بندوبست کیا جا رہا ہے جب کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔
Discussion about this post