لاہور کی احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے صحت جرم سے انکارکیا ، جس پر عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔ عدالتی عملے نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی حاضری گاڑی میں جاکر لگائی۔ یاد رہے کہ ماضی میں مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے پرویز الہٰی اب تحریک انصاف کا حصہ ہیں، اور پی ٹی آئی کے ان متعدد رہنماؤں اور کارکنوں میں شامل ہیں، جنہیں 9 مئی 2023 کو ہونے والے ہنگاموں کے بعد کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ پرویز الٰہی کو یکم جون 2023 کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ان کی لاہور رہائش گاہ کے باہر سے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
Discussion about this post