شہر قائد کے مختلف علاقوں سے بے گھر افراد کی لاشیں دسمبر سے ملنے کا سلسلہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔ 7 جنوری تک ملنے والی لاشوں کی کل تعداد 63 بتائی جارہی ہے۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے چوہدری شاہد حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف مقامات سے ملنے والی بیشتر لاشیں ناقابل شناخت تھیں، جن کی تدفین کی جاچکی ہے، جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد نشے کے عادی ہیں۔ 13 سے زائد ایسے افراد ہیں جو ممکنا طور پر یخ بستہ ہواؤں اور ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ یاد رہے کہ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ دنوں میں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری تک بھی ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔
ایسے حالات میں سڑکوں، فلائی اوورز کے نیچے سونے والے بے گھر افراد کی دشواریاں بڑھ گئی ہیں۔ سڑکوں پر بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد وہ ہیں جو نشے کے عادی ہیں جو نشے کی زائد مقدار کی وجہ سے بھی ہلاک ہوجاتے ہیں۔
Discussion about this post