وفاقی حکومت جلد کرپٹو کرنسیز اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے قوانین مرتب کرنے کے لیے ورچوئل ایسٹس بل 2025 پیش کرے گی۔ نون لیگ کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے جسے ’’ورچوئل ایسٹس بل 2025‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مجوزہ قانون نہ صرف کرپٹو کرنسیز اور ورچوئل ایسٹس کے استعمال،تجارت اور ان کے ضوابط کو یقینی بنائے گا بلکہ پاکستانی روپے کی پشت پناہی میں ایک ڈیجیٹل کرنسی بھی متعارف کرائے گاجسے اسٹیٹ بینک کے قوانین کے مطابق قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ بل کے تحت پاکستان میں ورچوئل ایسٹس کے اجرا، تجارت اور استعمال کو قانونی دائرے میں لانا ہےاس کے تحت "ورچوئل ایسٹ زونز” کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو مالی استحکام، سرمایہ کاروں کے تحفظ، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام، اور ڈیجیٹل روپے کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے ۔
Discussion about this post