لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔ مؤقف یہی ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائے۔
Discussion about this post