جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا، پی ٹی آئی نے اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا اور اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ شکایت سیاستدانوں سے ہے جو جمہوریت، آئین پر سمجھوتے کرتے ہیں اور تمام نظام ان کے حوالے کردیتے ہیں کہ صرف یہ کہ ہمیں اپنی معتبری مل جائے۔ یہ سب کچھ ہو رہا ہو تو ایسے میں عوام کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ وہ عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں، ایسے میں عوام ان کا مذاق نہیں اڑائیں گے؟ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا نہ کرنا الگ اور جائز یا ناجائز ہونا الگ بات ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ الیکشن درست ہوئے ہیں؟ اور عوام کا مینڈیٹ ان کے پاس ہے ؟
Discussion about this post