حج 2025 کےخواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ہوئے حج کےخواہشمند افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اورتجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کاارادہ کرلیا ہے۔ حکومت نے حجاج کی سہولت کے لیے خواہشمند افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اورتجدید ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں حاجیوں کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی۔ مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اوربریڈ فورڈمیں قائم پاکستانی قونصل خانے بھی بغیر پیشگی بکنگ حاجیوں کے لیے یہ سہولت فراہم کرینگے۔پاکستانی ہائی کمیشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے فیصلے پر فی الفور عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔پاکستان ہائی کمیشن لندن اور قونصلیٹس میں حج کے خواہشمند امیدوار بغیر اپوائمنٹ تجدید پاسپورٹ کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔
Discussion about this post