بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوئے جن پر 6 بار چاقو سے وار کئے گئے۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کے گھر پر پیش آیا جہاں چور گھر میں گھسنے میں تو کامیاب ہوگیا لیکن اس کا سامنا سیف علی خان سے ہوا۔ سیف علی خان نے مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تاہم چور بھاگ نکلا جس کے بعد فوری طور پر سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا۔ واردات کے وقت کرینہ کپور گھر پر نہیں تھیں وہ اپنی بہن کرشمہ کے گھر پر تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بدھ کی رات تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی پلاسٹک سرجری جاری ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔
Discussion about this post