اڈیالہ جیل کے کمرۂ عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس میں صحافیوں نے ان سے بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تفصیلات پتہ نہیں ہیں۔ بعد میں عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے، اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند ہے، یہ پاکستان کے لیے اچھا ہے۔ کہا کہ ہم چاہ رہے تھے کہ مذاکرات ہوں، اس میں پاکستان کے استحکام کی بات ہو گی۔ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے بات کرنی چاہیے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات بند ہیں، ہمیشہ بات چیت کا کہا، دوسری طرف سے دروازے بند تھے، اب اگر بات چیت شروع ہوئی ہے تو پاکستان کے ہی استحکام کے لیے بات ہو گی۔ دوسری جانب چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ اسٹیبشلمنٹ سے براہِ راست مذاکرات خوش آئند ہیں۔
Discussion about this post