پیر کی شب حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی جانب ہجرت کو روکنے، ماحولیاتی قوانین، نسلی اور صنفی تنوع کے اقدامات کو واپس لینے کے لیے متعدد انتظامی اقدامات پر دستخط کیے اور حکم نامے جاری کردیے ہیں۔ ساتھ ساتھ انہوں نے 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والے اپنے حامیوں کع معاف کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل پر دھاوا بولنے والے تقریباً 1500 افراد کو معاف کر دیا، جو ان لوگوں کی حمایت میں نکلے تھے، جنہوں نے قانون سازوں کو 2020 کے انتخابات میں ان کی شکست کی تصدیق کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر حملہ کیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آج رات باہر آئیں گے، ہم اس کی توقع کر رہے ہیں۔ دستاویز میں امریکی اٹارنی جنرل کو فسادات سے متعلق زیر التوا مقدمات کو واپس لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Discussion about this post