اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔ محنت رنگ لا رہی ہے، جلد بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی۔ بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، اُمید ہے پالیسی ریٹ میں کمی آئے گی۔ وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کہ پاکستان کو جلد اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی، یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے۔
Discussion about this post