محسن نقوی اور جوناتھن اٹکیسن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔ یہی نہیں محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پی سی بی کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں، اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے حکام کو کام کرنا چاہیے۔
Discussion about this post