سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کیے ہیں جس کے تحت پولیس کو ٹریفک سگنلز پرگداگروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ حکمنامے کے مطابق کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری نہ ہوں، ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے ناصرف شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتے ہیں۔ عدالتی حکم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔
Discussion about this post