اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان چین اور پاکستان کے تعلقات سے متعلق منفی سوالات کو مسترد کرتا ہے، دونوں ملکوں کی دوستی جتنی قدیم ہے اتنی ہی مضبوط ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستان غزہ میں جاری ظلم و بربریت کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی دور کا انعقاد جمعے کو اسلام آباد میں ہوگا جبکہ پاکستان اور قطر کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ کا انعقاد 5 فروری کو دوحہ میں ہوگا، دوحہ میں پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں امن مشقوں کا انعقاد 7 سے 11 فروری کو ہونے جارہا ہے، امن مشقوں کا مقصد میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنا ہے، امن مشقوں میں دنیا بھر سے 60 ممالک کے وفود حصہ لے رہے ہیں۔
Discussion about this post