لاہور کے تفریحی مقام جلو پارک میں عملے کی غفلت اور لاپرواہی کی بنا پر شیر پنجرے سے باہر نکل آیا تھا، واقعے کی چھان بین اور ذمہ داران کے تعین کے لیے اب تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ہے۔ پارک انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ عملے کے رکن کی سنگین لاپرواہی کے باعث پیش آیا اور پنجرے کا دروازہ کھلا رہ جانے کی بنا پر شیر پنجرے سے باہر آ گیا۔ شیر کے باہر آنے پر پارک میں خوف پھیل گیا ۔ وائلڈ لائف عملے نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے شیر کو قابو میں کرنے کے لیے اسے بے ہوش کیا اور پھر واپس پنجرے میں ڈالا گیا۔
پولیس نے پنجرے کے دروازے کو جان بوجھ کر کھولنے کے الزام میں پارک کے ملازم شریف مستی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر چڑیا گھر، ڈی ڈی ویٹر نری آفیسر لاہور، ویٹر نری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں۔ یہ کمیٹی 12 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Discussion about this post