آرادھیا بچن کی طرف سے دہلی ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی جس میں مختلف ویب سائٹس سے ان کے بارے میں پھیلائے گئے جھوٹے دعوے اور ویڈیوز ہٹانے کی درخواست کی گئی۔ ارادھیا نے یہ درخواست عدالت کے گزشتہ حکم کی پیروی میں دائر کی جس میں گوگل سمیت دیگر تفریحی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آرادھیا بچن سے متعلق تمام جھوٹے اور مبالغہ آمیز مواد کو فوری طور پر ہٹا دیں۔
درخواست کے مطابق یوٹیوب پر بعض ویڈیوز میں یہ بے بنیاد دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرادھیا بچن اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ 20 اپریل 2023 کو دہلی ہائی کورٹ نے یوٹیوب کو سختی سے ہدایت دی تھی کہ وہ آرادھیا کی صحت سے متعلق تمام جعلی اور من گھڑت ویڈیوز فوری طور پر حذف کرے۔ کچھ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرف سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے بعد آرادھیا نے دوبارہ درخواست دائر کی۔ جس پر ہائی کورٹ نے گوگل کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 مارچ 2025 تک ملتوی کردی۔
Discussion about this post