صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کو بند کردینا چاہیے کیونکہ یو ایس ایڈ کو ختم کرنے کے لیے وہ برسوں سے مہم چلا رہے ہیں۔ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ یو ایس ایڈ کے زریعے بدترین کرپشن کی گئی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ہزاروں غیر ملکی ملازمین کو واپس بلا لیا اور غیر ملکی امداد منجمد کردی ہے۔ یو ایس ایڈ کے موجودہ 10 ہزار ملازمین کی تعداد کم ہو کر تقریباً 300 ہو جائے گی۔کانگریس میں ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے مقننہ سے گرین سگنل لیے بغیر سرکاری اداروں کو بند کرنا غیر آئینی ہوگا۔
ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا کے موجودہ بجٹ میں عالمی امداد کے لیے 58 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔
Discussion about this post