امریکی صدر ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ غزہ سے ہفتے کی دوپہر تک ہر اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوا تو جنگ بندی کے خاتمے کی تجویز دیں گے جس کے بعد تباہی آئے گی۔ یاد رہے کہ حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کو بنیاد بناتے ہوئے مزید قیدیوں کے تبادلے ملتوی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جس کے جواب میں ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو ہفتے کی رات 12 بجے تک واپس نہ لایا گیا تو یہ مناسب وقت ہوگا، کہ امن معاہدہ منسوخ کردیں اور تمام شرائط ختم کر دیں، پھر جو کچھ ہوگا، سو ہوگا۔ دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کو رد کردیا ہے۔
Discussion about this post