جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بعد سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کے معاملے پر وزارتِ قانون نے 7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیار کر لی۔ یہ سمری حتمی منظوری کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوائے گی۔ جن کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کی سمری آج صدرِ مملکت کو بھجوا دی جائے گی۔ یاد رہے کہ پیر کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے لیے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دی تھی جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ہاشم خان کاکڑ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ شفیع صدیقی، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور اور پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔
Discussion about this post