پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس کی رہائشی ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔ اُدھر سیما گل جو ٹک ٹاک پر خاصی مشہور ہیں اور ” سائیکو ارباب ” کے نام سے شناخت کی جاتی تھیں ان کے بھائی محمد یاسین کا کہنا ہے کہ سیما گل کی موت نشہ آور چیز کے استعمال سے ہو سکتی ہے۔خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازع نہیں ہے۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
سیما گل کی لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور گھر سے اہم شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیما گل ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی تھیں، اور ان کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ وہ بڑے پیمانے پر فالوورز رکھتی تھیں۔سیما گل کی اچانک موت کے بعد قیاس آرائیاں جاری ہیں اور مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
Discussion about this post