میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے 7 صحافیوں نے پاکستانی ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔ پاکستانی حکام نے ان سب کا ویزا جاری کیا کسی کا کوئی ویزہ مسترد نہیں کیا گیا۔پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں قسمت آزما رہی ہیں۔
Discussion about this post