نیوزی لینڈ کےلیوکی فرگوسن کی جگہ کائلے جیمیسن کوچیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا،لیوکی فرگوسن دائیں پاوں میں انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی2025 سے باہر ہوئے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے صائم ایوب اور بھارت کے جسپرت بمراہ بھی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ذاتی وجوہ کی بنا پر میگا ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں۔ اُدھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےبھی 5 ایسے بلےبازوں کے نام جاری کئے ہیں جو اپنی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں، ان میں پاکستان کےفخر زمان،بھارت کےشریاس ایر،جنوبی افریقہ کے ہیزک کلاسن، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور انگلینڈ کے بین ڈکٹ شامل ہے۔ چیمپئنز ٹرافی بدھ کو کراچی سے شروع ہورہی ہے۔ پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
Discussion about this post