شاہد آفریدی اور قاسم خان کی یہ تصویر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والے پاکستان اور بھارت میچ کے دوران بنائی گئی۔ تصویر میں بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والوں میں شمار کیے جانے والے شاہد آفریدی نے ان کے بیٹے کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور دونوں خوش گوار موڈ میں ہیں۔ اتوار کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی ہے۔
Discussion about this post