پیرس میں 18 سالہ امریکی ماں نے اپنے نوزائیدہ بچے کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی نے مشرقی پیرس کے پرانے ہوٹل کی دوسری منزل کی کھڑکی سے نوزائیدہ بچے کو پھینک دیا۔ نوزائیدہ بچے کی ہنگامی بنیاد پر دیکھ بھال کی گئی، لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا، رابرٹ ڈیبری اسپتال میں صبح 7 بج کر 45 منٹ پر بچے کی موت ہو گئی۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور یہ بھی کہا ہے کہ نوجوان خاتون جو یورپ میں سفر کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کا حصہ تھی، اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Discussion about this post