کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایس آئی یو پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے جبکہ وکیل صفائی نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ عدالت نے ایس آئی یو تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کو مسترد کر دیا اور ملزم ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے اگلی سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان بھی طلب کر لی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر سینئر اداکار ساجد حسن کی منشیات کیس میں اپنے گرفتار بیٹے کے ساتھ عدالتی احاطے میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں اداکار بتاتے سنائی دیتے ہیں کہ ان کا ایک ہی بیٹا ہے۔ ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو پولیس نے منشیات اسمگلنگ کیس میں 22 فروری کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سے گرفتار کیا تھا، جسے ابتدائی طور پر پولیس ریمانڈ پر دیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
Discussion about this post