کراچی میں مصطفیٰ عامر کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کے 2 مقدمات کا ریکارڈ پولیس نے حاصل کرلیا، جن میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ارمغان 8 سال سے منشیات منگوا کر نشہ کررہا تھا، انسداد منشیات عدالت کراچی نے ملزم کو منشیات کیس میں 18 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چالان کے مطابق 30 اپریل 2019 کو غیر ملکی پوسٹ سے ارمغان کے نام پر ایک پارسل پاکستان پوسٹ آیا تھا، پارسل کو مشکوک سمجھ کر کھولا گیا تو 125 گرام ویڈ برآمد ہوا،پارسل ارمغان کے ڈی ایچ اے فیز 6 کے پتے پر منگوایا گیا تھا۔
ملزم اسی طرح کے کیس میں پہلے سے گرفتار اور جیل میں ہے، ملزم ارمغان پہلے بھی اسی ایکسپورٹر سے 5 سو گرام ویڈ منگواچکا تھا، ملزم کو ملیر جیل سے 3 مئی 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انسداد منشیات عدالت نے ملزم ارمغان کو 18 مارچ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان قریشی کو منگل کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جیل بھیج دیا تھا۔
Discussion about this post