ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا کے طریقہ کار کو ناقص اور سابق صدر جوبائیڈن کو افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان چھوڑنے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا میں اربوں ڈالر کا اسلحہ اور فوجی سامان وہیں چھوڑ دیا گیا، ہم نے 70 ہزار گاڑیاں پیچھے چھوڑ دیں،لیکن اب اسے لایا جارہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق افغان طالبان 7 لاکھ 77 ہزار رائفلیں اور 70 ہزار بکتربند ٹرک اور گاڑیاں بیچ رہے ہیں، امریکا کو بگرام ایئر بیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی انخلا میں ناکامیوں کے ذمے داروں کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔2021 تا 25ء امریکا نے افغان دفاعی فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان دیا، افغان فورسز کو طیارے، اسلحہ، گاڑیاں اور مواصلاتی نظام دیا گیا۔
Discussion about this post