رومانوی فلم ” انورا ” نے 97ویں آسکرز کی تقریب میں 5 کیٹیگریز میں اعزازات حاصل کیے ہیں۔ فلم کو بہترین فلم، بہترین ہدایتکار، بہترین اداکارہ ، بہترین ایڈٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
آسکرز کی 23 مختلف کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلوں میں فلم ’انورا‘ کے علاوہ 3 کیٹیگریز میں فلم ’دی بروٹلسٹ‘ جبکہ فلم انیمیٹڈ میوزک فلم ’وکڈ، امیلیا پیرز‘ اور فلم ’ڈیون پارٹ ٹو‘ کو 2، 2 کیٹیگریز میں اکیڈمی ایوارڈز مل سکے۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’دی بروٹلِسٹ‘ کے اداکار ایڈرین بروڈی نے اپنے نام کیا۔
Discussion about this post