وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم معاملات پر گفت وشنید ہوگی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پیپلز پارٹی کا وفد بھی ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر قیادت شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر ملاقات نہ ہوسکی۔
Discussion about this post