پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں آٹو سیلز 50 فیصد بڑھ کر 89 ہزار 770 یونٹس ہو گئی جو ایک سال قبل 59 ہزار 700 یونٹس تھی۔ فروری میں گاڑیوں، پک اَپ، وینز اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت 12 ہزار 84 یونٹس تک گئی جو سال بہ سال 24 فیصد اضافہ اور ماہ بہ ماہ 29 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔
ماہ بہ ماہ کمی بنیادی طور پر زیادہ بیس افیکٹ کی وجہ سے ہے کیونکہ خریدار نئے سال کی رجسٹریشنز حاصل کرنے کے لیے دسمبر سے جنوری تک خریداری میں تاخیر کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں سال بہ سال اضافہ شرح سود میں کمی، صارفین کے اعتماد میں بہتری اور نئی اقسام اور ماڈلز کے متعارف ہونے کی وجہ سے ہے۔
Discussion about this post