رنگ فلم فیسٹیول فخریہ طور پر اپنے پہلے ایڈیشن کا اعلان کر رہا ہے، جو ہیوسٹن میں ہونے والا پہلا ایسا فلمی میلہ ہے جو آزاد پاکستانی فلم سازوں اور عالمی تخلیق کاروں کی فلموں کو پیش کرےگا۔ رنگ فلم فیسٹیول شمالی امریکہ کا واحد فلمی میلہ ہے جو خاص طور پر پاکستانی ورثے کے فلم سازوں کی فلموں کو اجاگر کرتا ہے۔ تاہم یہ دنیا بھر کے فلم سازوں کے لیے بھی ایک کھلا پلیٹ فارم ہے جو سنیما کے ذریعے ایک بین الاقوامی مکالمے کو فروغ دیتا ہے۔
یہ فیسٹیول معروف پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکاروں فرحان طاہر (آئرن مین) اور کامران شیخ (آؤٹر بینکس) کی سرپرستی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو ابھرتے ہوئے فلم سازوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کر رہا ہے۔ یہ ایونٹ انڈس آرٹس کونسل کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جو متنوع کہانیوں کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ نئے اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں کے لیے رنگ فلمی میلہ ایک غیر معمولی موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی فلموں کو بین الاقوامی فلم سازوں اور پروڈیوسرز کے پینل کے سامنے پیش کریں۔
اہلیت کے اصول
تمام اصناف کی فلمیں قبول کی جاتی ہیں، بشرطیکہ وہ درج ذیل میں سے کم از کم دو شرائط پوری کریں۔
فلم کے کسی ایک اداکار یا عملے کے رکن کا پاکستانی نژاد ہونا۔
فلم میں کم از کم دو اردو جملے (مکالمے، موسیقی، یا پس منظر کی دھن میں) شامل ہوں۔
فلم کی مکمل ہونے کی تاریخ 2021 سے 2025 کے درمیان ہو۔
یہ ایک فلمی میلہ نہیں بلکہ ایک مکمل سنیما تجربہ ہے۔ شرکاء کو پینل مباحثوں، انٹرایکٹو ورکشاپس، اور رہنمائی کے مواقع تک رسائی حاصل ہوگی، جہاں فلم اور میڈیا انڈسٹری کے معروف ماہرین اپنی قیمتی معلومات اور تجربات شیئر کریں گے۔
ایوارڈز اور انعامات
گرینڈ جیوری ایوارڈز
بہترین فیچر نیرٹیو
بہترین فیچر ڈاکیومینٹری
بہترین شارٹ نیرٹیو
بہترین شارٹ ڈاکیومینٹری
آڈیئنس چوائس ایوارڈز
بہترین فیچر نیرٹیو
بہترین فیچر ڈاکیومینٹری
بہترین شارٹ نیرٹیو
بہترین شارٹ ڈاکیومینٹری
قابلِ ذکر فلموں کے لیے اعزازی تذکرے (اسٹوڈنٹ فلمیں بھی شامل ہیں)۔
گرینڈ جیوری جیتنے والوں کو نقد انعام اور ٹرافی دی جائے گی۔
آڈیئنس چوائس جیتنے والوں کو ٹرافی دی جائے گی۔
جمع کرانے کا عمل اور اہم تاریخیں
غیر انگریزی زبان میں بنی فلموں کے لیے انگریزی سب ٹائٹلز لازمی ہیں۔
ہر فلم کے ساتھ ناقابل واپسی سبمیشن فیس درکار ہوگی (تفصیلات فیسٹیول ویب سائٹ پر دستیاب ہیں)۔
فیسٹیول کی تاریخ
19 سے 20 اپریل 2025
Discussion about this post