ایک دن پہلے گلوکارہ نے شوہر نوید کے خلاف تشدد اور مارپیٹ پر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ نصیبو لال کا الزام تھا کہ شوہر نے گھر آکر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، گالم گلوچ کی اور اینٹ بھی دے ماری جس کی وجہ سے ان کے چہرے پر زخم آگیا۔ بہرحال اب گلوکارہ کے بھائی شاہد لال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بہن اور بہنوئی میں صلح ہوگئی۔ دونوں میں تنازعات ہوتے رہتے تھے لیکن اس بار معاملہ ہاتھا پائی تک گیا جس کی وجہ سے ایف آئی آر درج کرانے کی نوبت آئی۔ اب دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور بہنوئی نے آئندہ ایسا کچھ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر نوید حسین کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
Discussion about this post