نیویارک میں پاکستان کے قونصل خانے نے ایک خصوصی افطار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی پاکستانی نژاد امریکی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ تقریب سماجی خدمات، صحت، تعلیم، وکالت اور کمیونٹی قیادت میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ قونصل
جنرل عامر احمد اتوزئی نے اپنی استقبالیہ تقریر میں ان خواتین کے کردار کو سراہا، جو نا صرف کمیونٹی کے تعلقات کو مضبوط بنا رہی ہیں بلکہ امریکہ میں پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر کر رہی ہیں۔ تقریب کے دوران، قونصل جنرل نے نمایاں خواتین کو تعریفی اسناد پیش کیں، تاکہ ان کی شاندار خدمات اور لگن کو تسلیم کیا جا سکے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کمیونٹی میں مزید شمولیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات خواتین کو بااختیار بنانے، نیٹ ورکنگ کو فروغ دینے
اور کمیونٹی کو مزید متحد کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ تقریب خواتین کی تاریخ کے مہینے اور عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقد کی گئی، تاکہ معاشرے میں خواتین کے کردار کو سراہا جا سکے۔ قونصل خانے نے پاکستانی نژاد امریکی خواتین کی بھرپور حمایت، ان کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور انہیں قیادت کے مزید مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Discussion about this post