بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی انڈین کرکٹ ٹیم کے لیے 58 کروڑ بھارتی روپے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم کھلاڑیوں، کوچز، سپورٹ اسٹاف سمیت سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ اجیت اگارکر اور دیگر ارکان کو ملے گی۔ بی سی سی آئی کے مطابق روہیت شرما کی قیادت میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6وکٹوں سے ہرایا پھر پاکستان
کو بھی 6 وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے بعد ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرایا اور پھر سیمی فائنل میں انڈیا نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں روہیت شرما الیون بغیر کوئی میچ ہارے ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔
Discussion about this post