کینٹ کچہری لاہور کےجوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیرسیال نےاستغاثہ کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم پر اداکارہ نازش جہانگیر اپنے وکیل بیرسٹرحارث کےساتھ عدالت کےروبروپیش ہوئیں،عدالت نےاداکارہ نازش جہانگیرکے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔عدالت نے 50 ہزار روپےمچلکوں کےعوض ورانٹ گرفتاری منسوخ کیے ۔عدالت نےکیس کی مزید کاروائی28 اپریل تک ملتوی کردی،اداکارہ نازش جہانگیر کےخلاف اداکار ہارون اسودکی جانب سے 25 لاکھ روپےاورگاڑی واپس نہ کرنےکا استغاثہ دائر ہے۔ کینٹ کچہری نےعدم پیشی پر اداکارہ نازش جہانگیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
Discussion about this post