پاکستان کی طرح ہیوسٹن میں بھی رمضان کی روح پرور رونقیں دیکھنے کو مل رہی ہیں، جہاں آؤٹ ڈور افطار تقاریب کے بعد اب گرینڈ سحریوں کا رجحان بھی بڑھنے لگا ہے۔ کمیونٹی کے افراد بڑی تعداد میں ان اجتماعات میں شرکت کرکے رمضان کی برکتوں کو سمیٹ رہے ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیراہتمام ایک شاندار گرینڈ سحری کا انعقاد کیا گیا ہےجس میں بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد امریکیوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں شرکاء نے مزیدار سحری سے لطف اٹھایا، جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے
قیمتی انعامات اور دو عمرے کے ٹکٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ایسوسی ایشن کے صدر سراج نارسی نے ممتاز کاروباری شخصیت علی شیخانی اور ترک ایئر لائن سمیت دیگر اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا، جن کی بھرپور معاونت سے یہ کامیاب تقریب ممکن ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر سراج نارسی کا کہنا تھا کہ افطار اور سحری کے یہ
اجتماعات رمضان کی خوبصورت روایات کو نئی نسل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جنرل سیکریٹری عامر زیدی نے اس موقع پر کہا کہ ان سالانہ تقریبات کا مقصد صرف کمیونٹی کو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ وطن سے دور رہ کر بھی رمضان کی روایات اور رونقوں کو زندہ رکھنا ہے۔
Discussion about this post