نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر سیریز کے ساتھ میچ بھی جیت لیا ، 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن پچ پر ٹک نہ سکی۔ محمد حارث 2، حسن نواز، سلمان علی آغا اور شاداب خان ایک ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، عرفان خان 24 رنز بناکر ہمت ہارگئے، خوشدل شاہ صرف 6 رنز بناسکے جبکہ عباس آفریدی بھی ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے عبدالصمد 44 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 6،6 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، زکرے فولکس نے 3جبکہ وِل اورورکی، اش سوڈھی اور جیمز نیشم نے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پانچواں ٹی 20 اب بدھ کو ہوگا۔
Discussion about this post