ہیوسٹن میں عرب کمیونٹی رہنما اور شہرت یافتہ بزنس مین احمد الیاسین کی جانب سے ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، منتخب عہدیداران اور کمیونٹی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ افطار ڈنر میں پاکستان کے قونصل جنرل محمد افتاب چوہدری سمیت دیگر معزز شخصیات بھی شریک تھیں۔ اس اہم اور یادگار تقریب میں پاکستانی کمیونٹی لیڈر سعید شیخ مرکز نگاہ رہے۔ جن کے ساتھ مہمان گھل مل گئے۔
افطار ڈنر میں پرتکلف اور لذیذ کھانوں کے ساتھ شاہانہ مہمان نوازی نے اس تقریب کو خاص بنا دیا۔ مہمانوں نے احمد الیاسین کی میزبانی اور مہمان نوازی کو خوب سراہا۔ اس موقع پر تقریب کے دوران شرکا نے کمیونٹی کے باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
احمد الیاسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اجتماعات سے کمیونٹی کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔ درحقیقت یہ افطار ڈنر کمیونٹی کی مختلف شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کا ایک بہترین موقع تھا۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے احمد الیاسین کی میزبانی کو سراہا اور ان کے جذبۂ خدمت کی تعریف کی جن کے ذریعے انہیں مل بیٹھنے کا موقع ملا۔
Discussion about this post