بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں افراط زر 2015 کے بعد سے کم ترین سطح پر ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور مزید بہتری کی توقع ہے۔ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت حاصل رقم مجموعی طور پر2 ارب ڈالرہوجائے گی اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاشی استحکام کے لیے ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستانی حکومت مالیاتی خسارے کو بتدریج کم کرنے، پبلک ڈیٹ کو پائیدار سطح پر رکھنے اور سخت مانیٹری پالیسی کے ذریعے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں ایسی اصلاحات کی جا رہی ہیں جو لاگت میں کمی لاکر اس شعبے کو مستحکم بنانے میں مدد دیں گی، جبکہ معاشی ترقی کے لیے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کو بھی مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے تحت ناصرف معیشت کی بحالی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے بلکہ مستقبل میں مالیاتی خودمختاری کے اہداف بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔
Discussion about this post