محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق قذافی اسٹیڈیم اور نزدیکی علاقوں میں قائم اسکولوں پر ہوگا، نئے اوقات کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ کے اسکولوں پر ہوگا۔ نئے اوقات کار کا اطلاق شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الٰہی روڈ کے اسکولوں پر ہو گا، ان مخصوص علاقوں میں اسکول صبح 7 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں پی ایس ایل میچز کا 28 مارچ سے 21 اپریل تک کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے، لاہور میں پی ایس ایل کے میچز 24 اپریل سے 18 مئی تک مختلف دنوں میں شیڈولڈ ہیں۔ لاہور میں پی ایس ایل میچز کے دوران شہر کے 50 اسکولز کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے کرکٹ ٹیموں کے روٹس میں آنے والے تمام اسکولز کے اوقات تبدیل کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ فیصلے کا اطلاق ایونٹ کے اختتام تک تمام سرکاری و نجی اسکولز پر ہوگا۔
Discussion about this post