اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کی شروعات ہوگئی ہے۔ آج افتتاحی روز 3 اہم سیشنز پر مشتمل ہے جبکہ 9 اپریل کو ریکو ڈِک پر تفصیلی سیشن اور پینل ڈسکشنز ہوں گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی آج پاکستان منرلز فورم 2025 میں خصوصی شرکت کریں گے۔ فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔ پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہتر اقدامات کے بعد تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں۔ پاکستان کی آبادی کازیادہ حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر ہیں۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے، ان معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے۔
Discussion about this post