10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) نے 2027 کے لیے لاہور کو ای سی او کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا ہے ۔ ای سی او کا 25 رکنی وفد اس سلسلے میں اتوار سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا۔جس کے دوران لاہور کو باضابطہ طورپر ’ای سی او ٹورازم کیپٹل‘نامز د کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔’اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن‘ کے سفیر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دعوت پر لاہور آئیں گے۔ ازبکستان کے شہرِسبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے جب کہ ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرُوم کو 2025 کے لیے ’ای سی او ٹورازم کیپٹل‘نامزد کیاگیا ہے۔
لاہور کو اس کے بھرپور تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے پس منظر میں یہ اعزاز دیاجارہا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی میزبانی میں ’ای سی او‘کی مستقل مندوبین کونسل کا اجلاس سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا ۔ ’ای سی او‘ ممالک کا وفد میلہ چراغاں دیکھنے کے علاوہ ، والڈ سٹی سمیت دیگر تاریخی مقامات اور سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ بھی کرے گا ۔ مہمان وفد کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔
Discussion about this post