الینوائے میں ایک ادبی محفل اردو کے شائقین کے لیے مرکز بن گئی، جہاں شگاگو میں پاکستانی قونصل جنرل طارق کریم نے راز رنگونی کی کتاب ” ٹھنڈی تپش ” کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہونے والے اردو مشاعرے میں امریکہ بھر سے شعراء اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں قونصل جنرل طارق کریم نے پاکستانی تارکین وطن کی اردو ادب اور شاعری کے فروغ میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ” ٹھنڈی تپش ” جیسی تصانیف اردو زبان کو زندہ اور متحرک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
قونصل جنرل نے اردو زبان اور پاکستان کے فنون و ادب کے گہرے تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اردو پاکستان کی ثقافتی شناخت کا ایک لازمی جزو ہے۔ انہوں نے اردو زبان، شاعری اور ادبی محافل کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Discussion about this post