سندھ حکومت نے چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ ہر قسم کے موبائل فون کی خرید و فروخت دستاویزی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، چوری، چھینے گئے موبائل فون خریدنے، بیچنے والے دکانداروں کو بھی سزائیں ہوں گی۔ موبائل فروخت والے شخص کے شناختی کارڈ کی کاپی اور فون نمبر بھی لازمی درج ہوگا۔ اسی طرح سندھ حکومت نے چوری شدہ گاڑیوں کے پرزے فروخت والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
Discussion about this post