وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی نوید دی ہے۔ ان کے مطابق بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی پر بھی کام جاری ہے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا مکمل منصوبہ بنایا جا چکا ہے جسے آئی ایم ایف کو بھی دکھایا جائے گا۔ وفاقی وزیر کے مطابق آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر دیے گئے ہیں۔ کچھ کی تکمیل میں تھوڑی تاخیر ضرور ہوئی لیکن وہ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ محمد اورنگزیب مزید کہتے ہیں کہ یکم جولائی سے بجٹ حتمی شکل میں نافذ کر دیا جائے گا اس کے بعد اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاکہ فوری عمل شروع کیا جاسکے۔
Discussion about this post