ٹرمپ انتظامیہ نے چین سے درآمد کی جانے والی کئی الیکٹرانک اشیا کو نئے بھاری ٹیرف سے استثنیٰ قرار دے دیا ۔ ان اشیا میں اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز، ہارڈ ڈرائیوز، پروسیسرز، اور سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں۔ یہ اعلان امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی طرف سے جمعہ کی رات جاری ایک نوٹس میں کیا گیا۔ استثنیٰ اُن اشیا کو دیا گیا ہے جن پر 145 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہونا تھا، جو ٹرمپ کی چین کے خلاف ’ریسی پروکل‘ تجارتی پالیسی کا حصہ ہے۔ حال ہی میں صدر ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی متعدد اشیا پر 125 فیصد نیا ٹیرف عائد کیا تھا، جو پہلے سے لاگو 20 فیصد ٹیرف کے علاوہ ہے۔ یہ اضافی ٹیرف چین پر فینٹانائل جیسی منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر عائد کیا گیا تھا۔ کاروباری تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف لگانے کا مقصد امریکی صنعت کو واپس لانا ہے، لیکن جن اشیا کو استثنیٰ دیا گیا ہے، ان کی مقامی پیداوار شروع کرنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔
Discussion about this post