جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن آج ایک تاریخی خلائی مشن لانچ کرنے والی ہے ، جس میں امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سمیت 6 خواتین خلا کے سفر پر روانہ ہو رہی ہیں۔ یہ گزشتہ 60 برس میں پہلی مرتبہ صرف خواتین پر مشتمل عملہ خلا کی طرف روانہ ہونے واقعہ بنے گا۔ اس اعتبار سے یہ مشن ناصرف تکنیکی لحاظ سے اہم ہے بلکہ سماجی اور علامتی اعتبار سے بھی ایک سنگِ میل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن بلیو اوریجن کے نیو شیپرڈ پروگرام کے تحت ہو رہا ہے۔ راکٹ پیر کو مقامی وقت کے مطابق 8:30 بجے صبح ٹیکساس کے لانچنگ پیڈ سے روانہ ہو گا۔ جس کے بعد یہ راکٹ تقریباً 11 منٹ کے سفر کے دوران زمین سے تقریباً 100 کلو میٹر (62 میل) کی بلندی تک جائے گا۔ پھرخلاء کی بین الاقوامی سرحد کارمن لائن کو عبور کرے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مشن کی قیادت جیف بیزوس کی منگیتر لارن سانچیزکے ذمے ہے ان کے ساتھ دیگر 5 خواتین مشہور پاپ گلوکار کیٹی پیری، معروف صحافی اور ٹی وی پریزینٹر گیل کِنگ، شہری حقوق کی علمبردار اور نوبل انعام کی نامزد امیدوار امانڈا نگوین، ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر کریان فلن اور سابق ناسا راکٹ سائنٹسٹ اور کاروباری خاتون عائشہ بوئے شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 1963ء میں روسی انجینئر ویلنٹینا تیریشکووا تنہا خلاء میں جاچکی ہیں۔
Discussion about this post